Recents in Beach

header ads
header ads

رشتے کیوں نہیں ہوتے؟؟
اج کل جس گلی محلے میں جائیں تو اپکو سر میں اترتی چاندنی کے ساتھ رشتے کی انتظار میں لڑکیاں مل جائیںگی

وجہ یہ ہے کہ جب میرے پاس کبھی اتے ہیں میں ضرور پوچھتا ہوں تقریبآ سب کے رشتے ایے ہوئے ہوتے ہی لیکن اس وقت میں تو بہت لاڈ میں پلی بڑھی ہوں یہ میرا خرچ کہاں سے پورا کرے گا کہہ کرانکار کیا تھا

اب کوئی سا بھی چلے گا لیکن ملے تو سہی سوچ ہے پر کوئی مل نہیں رہا گزشتہ روز ایک لڑکی والدہ کے ساتھ ائی تو اںہوں نے بتایا لڑکا بہت پسند کرتا ہے اور رشتے کے لئے منت سماجت بھی کررہا ہے

میں نے کہا فوراً کریں رشتوں کا تو کال پڑا ہوا ہے اور اپ ہیں کہ منع کررہی ہیں لڑکی نے اگے سے کہا وہ میر اخرچہ کیسے اٹھائے گا توبہ ہے میں نے پوچھا خرچ کیا ہے اپکا ایسا جو ہوٹل میں جاب کرنے والا نہیں اٹھاسکے گا

رہتی اپ کچی ابادی میں والد کا کوئی کام نہیں گھر کرایہ پر دے کر 20ہزار جو ارہا ہے اس سے چل رہا ہے اس نیں تین بھائی ماں باپ بھی کھاتے ہیں دوائی کپڑے جوتے ساتھ لگا لیں تو بمشکل گزارہ کررہی ہیں

لیکن سوچ دیکھیں میرا خرچ کیسے پورے کرے گا میں تو گھر کی لاڈلی ہوں پھر جب لاڈلی صاحبہ تیس کو پہونچ جائے تب پھر کوئی بھی چلے گا پر راضی کیوں ہوجاتی ہیں
اور تو اور شادی ہوجائے تو شوہر بھلے باپ سے زیادہ کماکر کھلا رہا ہو تب بھی یہی کہ رہی ہوگی

میرے ابا نے تو سونا کا نوالہ کھلایا اپ کے پاس اکر تو نیں رل گئی اور جب طلاق ہوجاتی ہے تب گھر ٹیوشن پڑھا کر 2,3 ہزار میں بھابیوں کی خدمتیں کرکے افسوس کررہی ہوتی ہیں

سمجھ نہیں اتا حقائق سے اتنی بے خبری کیسے ہوتی ہے جبکہ گلی محلوں میں یہ سب دیکھ دیکھ کر بڑی ہوتی ہیں

Post a Comment

0 Comments